بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حضرت عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ :
نبی
کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کے دور میں ایک شخص (عبداللہ حمار) شراب پیتا
تھا اور بار بار نبی (ص) کے پاس پکڑا آتا تھا ۔ اسی طرح کئی پھیرے ہو چکے
تو ایک شخص نے کہا :
اس پر اللہ کی لعنت کہ بار بار پکڑ کر دربارِ رسالت میں پیش کیا جاتا ہے ۔
رسولِ کریم نے یہ سنتے ہی فرمایا :
اسے لعنت نہ کرو ۔ کیونکہ یہ اللہ اور اس کے رسول (ص) سے محبت کرتا ہے ۔
صحیح بخاری كتاب الحدود باب : ما يكره من لعن شارب الخمر وانه ليس بخارج من الملة